فواد چوہدری کا اگلے رمضان سے قبل مون آبزرویٹریر قائم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اگلے رمضان سے قبل اسلام آباد اور گوادر میں مون آبزرویٹریز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگلے رمضان سے پہلے اسلام آباد اور گوادر میں مون آبزرویٹریز قائم کردیں گے تاکہ لوگ خود چاند دیکھ سکیں اور کوئی ابہام نہ رہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔
اسلام آباد اور گوادر میں اگلے رمضان سے پہلے Moon Observatories قائم کر دیں گے تا کہ لوگ خود چاند دیکھ سکیں اور کوئ ابہام نہ رہے۔ #HappyEid pic.twitter.com/fLCbUaq6Sf
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز شوال المکرم کے چاند کا اعلان کرتے وقت مفتی اعظم پاکستان نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری اپنی محرومیوں کا نشانہ دین کو نہ بنائیں اور خود کو اپنی وزارت تک محدود رکھیں۔
مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم شریعت کے پابند ہیں، فیصلہ شریعت کے مطابق کیا۔ فواد چوہدری قوم کو بتائیں کتنی نمازیں پڑھیں، کتنے روزے رکھے۔
Comments are closed on this story.